صفائی کے انتظامات کو بہتر بنانے کیلئے بلدیہ اعلیٰ سکھر کا اقدام

  صفائی کے انتظامات کو بہتر بنانے کیلئے بلدیہ اعلیٰ سکھر کا اقدام

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


سکھر(ڈسٹرکٹ رپورٹر)صفائی کے انتظامات کو بہتر بنانے کیلئے بلدیہ اعلیٰ سکھر کا اقدام، 300سے زائد ملازمین کی بھرتیاں شروع، معاون خصوصی وزیر اعلیٰ سندھ ارسلان شیخ کا انٹرویوز اور اسکرونٹی عمل کا جائزہ،امیدوار بھرتی کیلئے گٹر میں کود پڑے، جھاڑو دیکر شہر کوچمکا دیا، بھرتی کے عمل کو شفاف و یقینی بنایا جائے، ارسلان شیخ کی افسران کو ہدایات، تفصیلات کے مطابق شہر سکھر میں صفائی کے ناقص انتظامات کی عوامی شکایت پر بلدیہ اعلیٰ سکھر نے انتظامات کوبہتر بنانے کیلئے بلدیہ اعلیٰ سکھر میں تین سو سے زائد نئے ملازمین بھرتی کرنے کیلئے گذشتہ روز انٹرویوز اوراسکرونٹی عمل شروع کیا، امیدواروں کی جانب سے بھرتی کیلئے جاری عمل کے دوران امیدوار نالیوں اور گٹروں میں کود پڑے اور نالیوں اور گٹروں کا کچہرہ صاف کر دیا جبکہ بندر روڈ سمیت دیگر علاقوں میں امیدواروں سے سڑکوں پر جھاڑو بھی لگوائی گی امیدواروں کی بھرتی کے سلسلے میں جاری اسکرونٹی اور انٹرویوز کے عمل کا جائزہ لینے کیلئے معاون خصوصی وزیر اعلیٰ سندھ بیئرسٹر ارسلان اسلام شیخ نے دیگر افسران کے ہمراہ دورہ کیا اور بھرتی کے عمل کو صاف وشفاف سمیت یقینی بنانے کیلئے افسران کو ہدایات دی۔

مزید :

صفحہ آخر -