پیپلز پارٹی نے سندھ میں نظام تعلیم کو تباہ کردیا ہے، حنید لاکھانی

پیپلز پارٹی نے سندھ میں نظام تعلیم کو تباہ کردیا ہے، حنید لاکھانی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما وسربراہ بیت المال سندھ حنید لاکھانی نے کہا ہے کہ ییپلز پارٹی نے سندھ میں تعلیم کا نظام تباہ و برباد کر کہ رکھ دیا ہے، تعلیم دشمن فیصلے کرنے میں سندھ حکومت سب سے آگے ہوتی ہے سندھ حکومت کی جانب سے تعلیمی ادارے بند رکھنے کا فیصلہ بچوں کے مستقبل سے کھیلنے کے مترادف ہے، یہ لوگ کچے کی طرح شہری علاقوں کو بھی غلام ابن غلام بنانے کی پالیسی ہے، ان خیالات کا اظہارا نہوں نے حنید لاکھانی سیکرٹریٹ سے جاری کردہ بیان میں کیا، حنید لاکھانی نے کہا کہ شاید سندھ کے حکمرانوں کے نزدیک عام آدمی کے بچوں کی تعلیم و تربیت کوئی اہمیت نہیں رکھتی ان کے اپنے بچے اعلیٰ تعلیم کے لیئے بیرون ممالک میں ہیں سندھ بھر میں غریب کا بچہ تعلیم حاصل نہیں کر سکتا کیونکہ حصول تعلیم کو اس کی پہنچ سے دور کر دیا گیا ہے، ترقی یافتہ ممالک کی صف میں پاکستان کو شامل کرنے کے لیئے نوجوان نسل کو زیورتعلیم سے آراستہ کرنا اشد ضروری ہے، انہوں نے کہا کہ اٹھارویں ترمیم کے بعد محکمہ تعلیم سندھ حکومت کے لیئے سونے کی کان بن چکا ہے، اس وقت صوبہ سندھ میں جتنی خراب صورتحال محکمہ تعلیم کی ہے کسی بھی اور صوبے میں نہیں ہے، سندھ حکومت چاہتی ہی نہیں کہ سندھ کے بچے تعلیم حاصل کریں، پیپلز پارٹی کے لیڈروں کی بڑی تعداد جاگیردارانہ اوربیمار ذہنیت کی ہے وہ لوگ سندھ کے لوگوں کو اپنا غلام بنا کر رکھنا چاہتے ہیں اس لیئے یہ لوگ تعلیم کے خلاف ہیں کیونکہ ان کو یہ خوف ہے کہ اگر سندھ کے غریب کا بچہ پڑھ لکھ گیاتو وہ ان کی غلامی کی زنجیروں کو توڑ دیگا، انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف ملک میں یکساں تعلیمی نصاب کے لیئے کام کر رہی ہے بنیادی تعلیم ہر پاکستانی شہر ی کا حق ہے سندھ کے اسکولوں میں وزیروں اور جاگیرداروں کی بھینسیں بندھی ہوتی ہیں اور رشوت اور وزیروں کے کوٹے پر بھرتی ہونے والے استاد سارا دن گھروں میں سوتے رہتے ہیں اور سرکاری تنخواہ لیتے رہتے ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ سندھ کی خوشحالی اور بہتری کے لیئے پیپلز پارٹی کا سندھ سے خاتمہ بہت ضروری ہے۔ 

مزید :

صفحہ آخر -