عمران نیاز ی حکومت کے دن گنے جا چکے ہیں،خورشید میرانی 

عمران نیاز ی حکومت کے دن گنے جا چکے ہیں،خورشید میرانی 

  

سکھر(ڈسٹرکٹ رپورٹر)پاکستا ن مسلم لیگ ن ضلع سکھر کے صدر خورشید میرانی نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی نااہل حکومت نے اپنے ناکام تین سالوں میں مہنگائی کے نت نئے ایٹم بم گر ا کے عوام سے جینے کی امنگ تک چھین لی ہے، بڑھتی ہوئی مہنگائی سے نا صرف پاکستان بلکہ اس کی عوام بھی مشکلات سے دوچار ہو گئی ہیں، عمران نیاز ی حکومت کے دن گنے جا چکے ہیں،بہت جلد یوٹرن خان اپنے دیگر وزراء کے ہمراہ حکومت کو خیر باد کہہ کر کے گھر چلے جائینگے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز اپنے دفتر میں زرائع ابلاغ کے نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر انکے ہمراہ نائب صدر آغا عارف درانی، جنرل سیکریٹری محمد اعظم خان سمیت دیگر عہدے دار موجود تھے،پاکستان مسلم لیگ ن ضلع سکھر کے صدر خورشید میرانی نے مزید کہا کے ن لیگ کے کارکنان اپنے قائدین کے نقش قدم اور ہدایات پر عمل پیرا ہوکر عوام الناس کی خدمات میں مصروف عمل ہے ن لیگ کی عوامی خدمات کسی ڈھکی چھپی نہیں ہیں آج بھی پاکستان کی عوام ن لیگ کے دور اقتدار کو یاد کرتی ہے ن لیگ کے قائد میاں نواز شریف نے ہمیشہ ملک کی سلامتی وخوشحالی سمیت ملک کی تعمیر و ترقی سمیت غریب عوام کو ریلیف فراہم کیلئے تاریخی ساز کام سر انجام انجام دیئے ہیں اور آج دختر میاں نواز شریف مریم نواز عوام کے حقوق فراہمی کیلئے عوام کے درمیان رہ کر موجودہ حکومت کے عوام دشمن پالیسیوں کے خلاف سیسہ پلائی دیوار بنی ہوئی ہے انہوں نے مزید کہا کے موجودہ نااہل عمران حکومت کی ناقص پالیسیوں کی بدولت آج ملک معاشی مشکلات سے دوچار ہوچکا ہے غریب عوام مہنگائی کا شکار ہے عوام دو وقت کی روٹی کھانے کو ترس گئے ہیں نوجوان نسل بے روزگاری کے باعث خودکشیاں کرنے پر مجبور ہیں اشیاء  خوردنوش کی قیمتیں آسمانوں کو چھو رہی ہیں ہر جانب افراتفری کا سماع ہے لیکن نااہل سیلیکٹیڈ حکومت سب ٹھیک ہوجائیگا کا وہی پرانہ راگ الاپ رہی ہے پاکستان کی باشعور عوام نے عمران حکومت کو یکجا مسترد کردیا ہے۔

مزید :

صفحہ آخر -