عائشہ اکرام سے درندگی کوکبھی بھی بھلایا نہ جاسکے گا،حافظ محمد سلفی

عائشہ اکرام سے درندگی کوکبھی بھی بھلایا نہ جاسکے گا،حافظ محمد سلفی

  

کراچی(اسٹاف رپورٹرنائب امیر جماعت غرباء اہلحدیث پاکستان، مدیر جامعہ ستاریہ و ماہر تعلیم پروفیسر حافظ محمد سلفی نے جامعہ کے اساتذہ کرام، طلباء برادری اور جماعت کی ممتاز دینی اور کاروباری شخصیات سے اپنے دفتر میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عائشہ اکرم کی داستانِ غم ہمیں 23مارچ1940کی اسی مینارِ پاکستان کے سائے تلے اسلامی معاشرے کی تاریخی داستان یاد دلاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ انسانیت کے سودا گروں نے دن دیہاڑے حیوانیت کا لبادہ اوڑھ کر عفت مآب عورت سے درندگی کی جو تاریخ رقم کی ہے اسے کبھی بھی بھلایا نہ جاسکے گا۔ مولانا سلفی نے کہا کہ قرآن ِ مجید فرقان حمید میں عورت کو جو پردے کا حکم دیا گیا ہے اس میں اللہ بزرگ و برتر کی بڑی حکمتیں اور دانائیاں پوشیدہ ہیں جن پر عمل کر کے ہم اپنے عزتوں کے رکھوالے بن سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حقوق نسواں کی تنظیمیں اور عورت کے تقدس کا پرچار کرنے والی تمام تنظیموں کو رب تعالیٰ کے قانون کو فالو کرنا ہوگا اسی میں ہماری عزت و ناموس کے سارے راز پوشیدہ ہیں جن پر عمل کر کے ہم درندگی اور حیوانیت والی زندگی سے کوسوں دور ہوسکتے ہیں۔ 

جماعت کی ممتاز دینی اور کاروباری شخصیات سے اپنے دفتر میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عائشہ اکرم کی داستانِ غم ہمیں 23مارچ1940کی اسی مینارِ پاکستان کے سائے تلے اسلامی معاشرے کی تاریخی داستان یاد دلاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ انسانیت کے سودا گروں نے دن دیہاڑے حیوانیت کا لبادہ اوڑھ کر عفت مآب عورت سے درندگی کی جو تاریخ رقم کی ہے اسے کبھی بھی بھلایا نہ جاسکے گا۔ مولانا سلفی نے کہا کہ قرآن ِ مجید فرقان حمید میں عورت کو جو پردے کا حکم دیا گیا ہے اس میں اللہ بزرگ و برتر کی بڑی حکمتیں اور دانائیاں پوشیدہ ہیں جن پر عمل کر کے ہم اپنے عزتوں کے رکھوالے بن سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حقوق نسواں کی تنظیمیں اور عورت کے تقدس کا پرچار کرنے والی تمام تنظیموں کو رب تعالیٰ کے قانون کو فالو کرنا ہوگا اسی میں ہماری عزت و ناموس کے سارے راز پوشیدہ ہیں جن پر عمل کر کے ہم درندگی اور حیوانیت والی زندگی سے کوسوں دور ہوسکتے ہیں۔ 

مزید :

صفحہ آخر -