ایئرلفٹ نے 85 ملین ڈالر کی سیریز Bفنانسنگ حاصل کرلی

ایئرلفٹ نے 85 ملین ڈالر کی سیریز Bفنانسنگ حاصل کرلی

  

لاہور(پ ر) ایئرلفٹ ٹیکنالوجیز نے عالمی سطح پر 85 ملین ڈالر کیسیریز B فنانسنگ حاصل کرلی ہے۔ اس نے ٹیکنالوجی بزنس کی حالیہ لہر میں ممتاز مقام حاصل کیا ہے۔ اس نے پاکستان سے کام کی شروعات کی جسے مقامی کاروباری افراد کی جانب سے مقامی آبادی کے لئے تیار کیاگیا۔ یہ مشرق وسطیٰ و افریقہ ریجن (مینا ریجن) میں سب سے بڑی فنانسنگ ہے جسے بکلے وینچرز اور ہیری اسٹیبنگز کی شراکت سے حاصل کیا گیا۔ دیگر نمایاں شرکاء میں سام الٹمین (سابق پریذیڈنٹ وائی کمبینیٹر)، بز اسٹون (ٹوئٹر / میڈیم میں شریک بانی)، جیفری کیٹزنبرگ (سابق سی ای او، ڈزنی)، ٹرانسفروائز کے بانی / سی ای او تاویت ہنریکس، اور بین کیپٹل کے شریک چیئرمین سیو پگلیوکا شامل ہیں۔ یہ فنانسنگ پاکستان کی تاریخ میں سب سے بڑی پرائیویٹ کمپنی کی آئی پی او کے حجم سے دوگنی اور مینا ریجن میں سب سے بڑی ہے جس کے ملک پر گہرے مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔ 

مزید :

صفحہ اول -