مہلک کورونا وائرس کے وار جاری ، اموات کی تعداد 25 ہزار تین ہو گئی 

مہلک کورونا وائرس کے وار جاری ، اموات کی تعداد 25 ہزار تین ہو گئی 
مہلک کورونا وائرس کے وار جاری ، اموات کی تعداد 25 ہزار تین ہو گئی 

  

اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) مہلک کورونا وائرس کے وار جاری ہیں ، گزشتہ 24گھنٹوں میں مزید 80 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں جس سے پاکستان میں کورونا کے باعث اموات کی مجموعی تعداد 25 ہزار تین ہو گئی ہے ۔

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر ( این سی او سی ) کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق سندھ کورونا سے متاثرہ ہونے والا سب سے بڑا صوبہ ہے ، جہاں چار لاکھ 20 ہزار 955 افراد کورونا وائرس کا شکار ہوئے، چھ ہزار 612 افراد  کورونا سے جاں بحق ہوئے جبکہ 47  ہزار 868 مریض تاحال زیر علاج ہیں ۔ 

پنجاب کورونا سے متاثر دوسرا بڑا صوبہ ہے ، پنجاب میں تین لاکھ  80 ہزار 844 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ، 11ہزار 557 افراد جاں بحق ہوئےجبکہ 23 ہزار 425  ایکٹو  کیسز  موجود  ہیں ۔

خیبرپختونخوا میں ایک لاکھ 57 ہزار 148 افراد میں مہلک وائرس پایا گیا  ، چار ہزار 797  افراد مہلک وائرس کے باعث زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ سات ہزار 658  ایکٹو  کیسز ہیں ۔ 

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 96 ہزار 390 افراد کورونا کا شکار ہوئے ، 852 افراد نے جان کی بازی ہاری جبکہ 89 ہزار 935 نے مہلک وائرس کو شکست دی ، اسلام آباد میں پانچ ہزار 603مریض اب بھی زیر علاج ہیں ۔

گلگت بلتستان میں نو  ہزار 656 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ،  170 افراد جاں بحق ہوئے جبکہ 658 افراد زیر علاج ہیں ، گلگت میں آٹھ ہزار 828 افراد  ریکور ہوئے ۔

بلوچستان میں 31 ہزار 845 افراد میں مہلک وائرس پایا گیا ، صوبے میں 355 افراد جاں بحق ہوئے جبکہ  522مریض اب بھی زیر علاج ہیں ۔  30 ہزار 988  افراد نے وائرس کو شکست دی ۔

آزاد جموں و کشمیر میں 30 ہزار 746 افراد کورونا کا شکار ہوئے ، 680 افراد جاں بحق ہوئے جبکہ 25 ہزار 881 افراد علاج معالجے کے بعد صحتیاب ہوئے ، آزاد کشمیر میں چار ہزار  185 ا یکٹو کیسز ہیں ۔

مزید :

کورونا وائرس -