وہاڑی سے لاہو ر آنے والی ما ں بیٹی کے ساتھ مبینہ زیادتی کا واقعہ، آئی جی پنجاب کا نوٹس

وہاڑی سے لاہو ر آنے والی ما ں بیٹی کے ساتھ مبینہ زیادتی کا واقعہ، آئی جی پنجاب ...
وہاڑی سے لاہو ر آنے والی ما ں بیٹی کے ساتھ مبینہ زیادتی کا واقعہ، آئی جی پنجاب کا نوٹس

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن ) وہاڑی سے لاہورآنے والی ماں بیٹی کو رکشہ ڈرائیور اور اس کے ساتھی نے چوہنگ میں مبینہ زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔انسپکٹر جنرل (آئی جی ) پنجاب نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی او لاہو ر سے طلب کرلی۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق واقعے کی ایف آئی آر درج کرلی گئی ہے جس میں کہا گیا کہ ماں بیٹی وہاڑی سے رات 10بجے لاہورپہنچیں اور ٹھوکرنیازبیگ سے کینٹ جانے کیلئے رکشہ پربیٹھیں جس کا ڈرائیوردونوں کوایل ڈی اے ایونیولے گیا اور وہاں رکشہ ڈرائیورنے ساتھی کے ہمراہ ماں بیٹی کواندھیرے میں زیادتی کانشانہ بنایا۔

متن کے مطابق ایک کارکے رکنے پردونوں ملزم رکشہ چھوڑکرفرارہوگئے جبکہ کارسوار نے 15پرکال کی تومقامی پولیس موقع پرپہنچ گئی۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان کی گرفتار ی کے لئے کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے۔

مزید :

جرم و انصاف -علاقائی -پنجاب -لاہور -