پیر اگون سکینڈل، خواجہ برادران کے خلاف ریفرنس کی سماعت 23ستمبر تک ملتو ی

پیر اگون سکینڈل، خواجہ برادران کے خلاف ریفرنس کی سماعت 23ستمبر تک ملتو ی
پیر اگون سکینڈل، خواجہ برادران کے خلاف ریفرنس کی سماعت 23ستمبر تک ملتو ی

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن ) احتساب عدالت نے مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ سعد رفیق اور سلمان رفیق کے خلاف پیرا گون ہاﺅسنگ سوسائٹی ریفرنس کی سماعت 23ستمبر تک ملتوی کردی۔

نجی ٹی و ی دنیا نیوز کے مطابق لاہور کی احتساب عدالت میں پیر اگون سکینڈل کی سماعت ہوئی۔ لیگی رہنما خواجہ سعد رفیق عدالت میں پیش ہوئے اور حاضری مکمل کرائی۔

احتساب عدالت نے جج کی عدم تعیناتی کے باعث سماعت بغیر کارروائی کے 23ستمبر تک ملتوی کردی۔

 بعدازاں عدالت کے باہر میڈ یاسے گفتگو کرتے ہوئے لیگی رہنما سعد رفیق نے وفاقی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کو ملک پر مسلط ہوئے 3 سال ہوگئے اور اس دوران معیشت کا جو حال ہوا وہ سب کے سامنے ہے ، ڈالر کی قیمت میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے جبکہ روپیہ نیچے آ رہا ہے، منتخب نمائندوں کو افغانستان کی صورتحال پربھی اعتماد میں نہیں لیا گیا اور میڈ یا ریگو لیٹر ی اتھارٹی کو تمام صحافتی تنظیموں نے مسترد کردیا ہے۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -