فلم کی شوٹنگ کے دوران زخمی ہونیوالے ابھیشک بچن ہسپتال منتقل ، بالی ووڈ سے پریشان کن خبر آگئی

فلم کی شوٹنگ کے دوران زخمی ہونیوالے ابھیشک بچن ہسپتال منتقل ، بالی ووڈ سے ...
فلم کی شوٹنگ کے دوران زخمی ہونیوالے ابھیشک بچن ہسپتال منتقل ، بالی ووڈ سے پریشان کن خبر آگئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) سپر سٹار ابھیشک بچن فلم کی شوٹنگ کے دوران زخمی ہو گئے جو اس وقت ممبئی کے ہسپتال میں زیر علاج ہیں ، بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق ابھیشک کے دائیں ہاتھ پر چوٹ آئی ہے ۔

ٹائمز آف انڈیا کے مطابق امیتابھ بچن اور ان کی بیٹی شیوتا بچن نندا کو 22 اگست کی شام ممبئی ہسپتال میں دیکھا گیا تھا جس سے مداح پریشان ہو گئے ،  لیکن اب رپورٹس کے مطابق  پتہ چلا ہے کہ ابھیشک بچن تامل فلم  اوتھھا سیرو پوسائز 7  فلم کے ہندی ری میک کی شوٹنگ کے دوران زخمی ہوئے ہیں اور ممبئی کے ہسپتال میں زیر علاج ہیں ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ کو مبینہ طور پر آرام کا مشورہ دیا گیا ہے اور ان کا ہاتھ کلپ کردیاگیا ہے ، ابھیشک کو تندرست ہو کر شوٹنگ پر واپس جانے میں ابھی وقت لگے گا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل دھوم تھری کی پروموشن کے دوران ابھیشک بچن کے ایک انگلی اور بائیں ہاتھ میں فریکچر ہوا تھا۔ 
 

مزید :

تفریح -