وزیراعظم عمران خان چیئرمین پی سی بی کی تعیناتی کیلئے آج کس شخصیت سے ملاقا ت کرنے جارہے ہیں ؟ بڑا دعویٰ سامنے آ گیا 

وزیراعظم عمران خان چیئرمین پی سی بی کی تعیناتی کیلئے آج کس شخصیت سے ملاقا ت ...
وزیراعظم عمران خان چیئرمین پی سی بی کی تعیناتی کیلئے آج کس شخصیت سے ملاقا ت کرنے جارہے ہیں ؟ بڑا دعویٰ سامنے آ گیا 

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان کرکٹ بورڈ کے اگلے چیئرمین کے حوالے سے توقع ہے کہ وزیراعظم عمران خان اگلے تین سال کیلئے پی سی سبی چیئرمین کے نام کی منظوری دیں گے۔

نجی ٹی وی ” جیوسپر “ کی رپورٹ کے مطابق بورڈ آف گورنر میں رمیز راجہ اور ڈاکٹر جواد کو شامل کرنے کا امکان ہے، دونوں احسان مانی اور اسد خان کی جگہ لے سکتے ہیں۔عمران خان نے موجود ہ چیئرمین احسان مانی کو آج اسلا م آباد طلب کر رکھا ہے ان کی تین سالہ عہدے کی معیاد منگل کو ختم ہو رہی ہے۔

ان کے متبادل کیلئے سابق کپتان رمیز راجہ مضبوط امیدوار بتائے جارہے ہیں ۔ احسان مانی کو تین سال کی توسیع دی جائے گی یا نہیں اس کا فیصلہ وزیراعظم کا استحقاق ہے اس حوالے سے عمران خان کی آج رمیز راجہ سے بھی ملاقات ہو گی ۔

یاد رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے بیس اگست 2018 کو نجم سیٹھی کی جگہ احسان مان کو چیئرمین پی سی بی نامزد کیا تھا ۔ انہیں عہدہ برقرار رکھنے کیلئے بورڈ آف گوررنز میں جگہ برقرار رکھنا ہو گی ۔ذرائع کا کہناہے کہ پی سی بی انتظامیہ اس نئی اور اچانک پیدا ہونے والی صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہے۔ آج کی ملاقات میں احسان مانی وزیراعظم عمران خان کو ڈومیسٹک کرکٹ ڈھانچے میں تبدیلی سے متعلق آگاہ کریں گے۔ اور کرکٹ کی ترقی کے حوالے سے بھی وزیراعظم سے بات چیت ہوگی ۔

مزید :

کھیل -