چوہنگ میں ماں بیٹی سے زیادتی کرنے والا ایک ملزم گرفتار

چوہنگ میں ماں بیٹی سے زیادتی کرنے والا ایک ملزم گرفتار
چوہنگ میں ماں بیٹی سے زیادتی کرنے والا ایک ملزم گرفتار

  

لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) چوہنگ میں ماں بیٹی سےزیادتی کرنے والا ایک ملزم گرفتار کرلیا گیا جبکہ دوسرے کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں ۔

نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق آئی جی پنجاب انعام غنی نے کہا کہ دوسرے ملزم کو جلد پکڑ لیا جائے گا ، مقدمے میں دہشتگردی سمیت دیگر سنگین دفعات شامل کی گئی ہیں ، متاثرہ کواتین کا میڈیکل ٹیسٹ بھی کرالیا گیا ہے ۔

خیال رہے کہ گزشتہ رات وہاڑی سے ٹھوکر نیاز بیگ آنے والی 35 سالہ خاتون اور 15 سالہ بیٹی نے صدر کینٹ جانےکیلئے رکشہ لیا تھا مگر رکشہ ڈرائیور  دونوں کو ایل ڈی اے ایونیو لے گیا جہاں رکشہ ڈرائیور نے ساتھی کے ساتھ مل کر ماں بیٹی کو زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔

ایف آئی آر کے مطابق وہاں سے گزرتی ایک گاڑی رکنے پر دونوں ملزم رکشہ چھوڑ کر فرار ہو گئے ، کار سوار نے مددگار 15 پر کال کی تو پولیس موقع پر پہنچی اور رکشہ قبضے میں لے لیا ۔

پولیس کے مطابق ملزم جس رکشہ کو چھوڑ کر فرار ہوئے اس کا نمبر LEU-4882 ہے ، ملزمان خاتون سے موبائل فون اور 5 ہزار روپے نقدی بھی چھین کر لے گئے۔ 

مزید :

قومی -جرم و انصاف -علاقائی -پنجاب -لاہور -