نیب کے جو لوگ استعمال ہو رہے ہیں انہیں جواب دینا ہوگا، شاہد خاقان عباسی کھل کر بول پڑے 

نیب کے جو لوگ استعمال ہو رہے ہیں انہیں جواب دینا ہوگا، شاہد خاقان عباسی کھل ...
نیب کے جو لوگ استعمال ہو رہے ہیں انہیں جواب دینا ہوگا، شاہد خاقان عباسی کھل کر بول پڑے 

  

کراچی ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) مسلم لیگ ن کی سینئر رہنما اور سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ نام نہاد احتساب سب کے سامنے ہے ،نیب اپوزیشن کو دبانے کی کوشش میں ہے ، نیب کو استعمال کرنے والوں اور استعمال ہونے والوں کو جواب دینا ہوگا ۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ جہاں ججوں کو انصاف نہیں ملتا وہاں لوگوں کو کیا ملے گا ، عدل کا نظام صرف عدالت میں نہیں، ہر ادارے میں ہوتا ہے ۔

شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ ملک کی خارجہ پالیسی ہے کیا ، یہ تو پتہ چلے ، افغانستان کے فیصلے بند کمروں میں نہیں ہونے چاہئیں، شہباز شریف کہہ چکے ہیں کہ بند کمروں میں فیصلوں سے نقصان ہوا ہے ، افغانستان پڑوسی ملک ہے ، اسکے اثرات پاکستان پر بھی پڑتے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ افغانستان سے متعلق پالیسی پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں طے کریں ، ہماری خارجہ پالیسی کیا ہے ، ترجیحات طے کرنا ہوں گی ، جب تک اس ملک کا نظام آئین کے مطابق نہیں چلے گا فرق نہیں پڑیگا، آئین میں پارلیمنٹ کا ایک مقام ہے ، اسے سمجھنا ہوگا۔

مزید :

اہم خبریں -