راولپنڈی ، طالبہ سے مبینہ زیادتی کے کیس میں اہم پیش رفت ، مدرسے کاسٹاف بھی شامل تفتیش

راولپنڈی ، طالبہ سے مبینہ زیادتی کے کیس میں اہم پیش رفت ، مدرسے کاسٹاف بھی ...
راولپنڈی ، طالبہ سے مبینہ زیادتی کے کیس میں اہم پیش رفت ، مدرسے کاسٹاف بھی شامل تفتیش

  

راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آ ن لائن ) تھانہ پیر ودھا ئی کی حدود میں مدرسے کے استاد کی جانب سے طالبہ سے مبینہ زیادتی کے کیس میں اہم پیش رفت سامنے آگئی ۔ پولیس نے تحقیقات کے سلسلے میں مدرسے کے دیگر سٹاف کوتفتیش کا حصہ بنا لیا ہے۔

مقامی اخبار ’ جنگ ‘ کے مطابق پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کے مرکزی ملزم اور مدرسے کے استادکی گرفتاری کیلئے راولپنڈی، چکری، حسن ابدال، مانسہرہ اور دیگر علاقوں میں چھاپے مارے جارہے ہیں جبکہ ملزم کے بھائی بھتیجے اور مدرسے کے نائب امیر سے بھی تفتیش کی جارہی ہے اور منتظم مدرسہ کے بیٹے و دیگر افراد کوبھی تحویل میں لے کر تفتیش کررہے ہیں۔

دوسری جانب ڈی ایس پی سٹی نے متاثرہ طالبہ اور اس کی والدہ سے ان کے گھر میں ملاقات کی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز راولپنڈی میں تھانہ پیر ودھائی کی حدود میں مدرسے کے استادکی جانب سے 16سالہ طالبہ سے زیادتی کا واقعہ سامنے آیا تھا جبکہ ایف آئی آر کے مطابق متاثرہ طالبہ نے بتایا تھا کہ بیٹی کے مدرسے سے فون آیا کہ آپ کی بچی بے ہوش ہوگئی ہے اسے لے جائیں، جس کے بعد بچی نے گھر پہنچ کر بتایا کہ مدرسے کے استاد شاہنواز نے اس کے ساتھ زبردستی کی ہے۔

مزید :

جرم و انصاف -علاقائی -پنجاب -راولپنڈی -