پاکستان تحریک انصاف امارات کے زیر اہتمام یوم آزادی تقریب کا انعقاد 

پاکستان تحریک انصاف امارات کے زیر اہتمام یوم آزادی تقریب کا انعقاد 
پاکستان تحریک انصاف امارات کے زیر اہتمام یوم آزادی تقریب کا انعقاد 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

دبئی (طاہر منیر طاہر) پاکستان ایک خوبصورت ملک ہے اور میں اسے اپنا دوسرا گھر سمجھتا ہوں۔ ان خیالات کا اظہار اماراتی بزنس مین سہیل محمد الزرعونی نے پاکستان تحریک انصاف امارات کے زیر اہتمام منعقدہ یوم آزادی کی تقریب میں کیا جس میں اماراتیوں اور قونصلیٹ سٹاف نے بھی شرکت کی۔

یوم آزادی کی تقریب میں مقامی بزنس مین سہیل محمد الزرعونی، قونصلیٹ کی طرف سے سید مصور عباس شاہ جبکہ دیگر شرکائے تقریب میں محمد نواز خان جدون، یاسمین کنول، میاں اویس انجم، آصف کلیم خواجہ، جاوید اقبال چودھری، زاہد اقبال چودھری، میاں منیر ہانس، ملک عادل، کلیم اللہ بخاری، عزیز اللہ، عزیز خٹک، جنت آفریدی، خلیل بونیری اور بزنس مین ساجد اقبال کے علاوہ 100 سے زائد لوگوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر تالیوں کی گونج میں جوش و جذبے کے ساتھ کیک کاٹا گیا۔ پاکستان اور امارات زندہ باد کے نعرے لگائے گئے اور ایک دوسرے کو مبارکباد دی گئی۔

یوم آزادی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ پاکستانی ایک محنت کش اور جفاکش قوم ہیں۔ امارات کی تعمیر و ترقی میں پاکستانیوں کا عظیم کردار ہے جسے فراموش نہیں کیا جاسکتا۔ پی ٹی آئی کے مقررین نے کہا کہ پاکستان ہمارے لیے ایک نعمت اور تحفہ خداداد ہے جس کی ہمیں قدر کرنی چاہیے اور اس کے استحکام کے لیے حتیٰ الوسع کوشش اور کام کرنا چاہیے۔ پاکستان شاعر مشرق علامہ ڈاکٹر محمد اقبال کا خواب تھا جسے بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح نے اپنی انتھک کوششوں سے پورا کیا اور جس کے لیے لاکھوں مسلمانوں نے عظیم قربانیاں پیش کی ہیں۔ یہ خطہ ارض ہماری آن بان اور شان ہے جس پر ہمیں فخر ہے۔

مقررین نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان پاکستان کو صحیح معنوں میں قائداعظم کا پاکستان بنانے کا عزم رکھتے ہیں۔ لہٰذا ہمیں چاہیے کہ ہم اتحاد و تنظیم سے ان کے ہاتھ مضبوط کریں اور پاکستان کو مضبوط ترین اور ناقابل تسخیر بنادیں۔