شوگرسکینڈ ل میں نامزد40ملزمان نے درخواست ضمانت واپس لے لی

شوگرسکینڈ ل میں نامزد40ملزمان نے درخواست ضمانت واپس لے لی
شوگرسکینڈ ل میں نامزد40ملزمان نے درخواست ضمانت واپس لے لی

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) شوگر سکینڈل میں نامزد 40ملزمان نے درخواست ضمانت واپس لے لی، ملزمان نے گرفتاری سے بچنے کے لئے عبوری ضمانت لے رکھی تھی۔

تفصیلات کے مطابق بینکنگ کورٹ لاہور میں شوگر سکینڈل کیس کی سماعت ہوئی۔ سماعت کے دورا ن فیڈرل انویسٹی گیشن اتھارٹی (ایف آئی اے) کی جانب سے عدالت میں رپورٹ جمع کروائی گئی۔

ایف آئی اے نے رپورٹ میں موقف اختیا رکیا کہ شوگرسکینڈل سے متعلق تحقیقات جاری ہیں تاہم سکینڈل میں ملوث کسی فرد کی گرفتاری مطلوب نہیں۔

ایف آئی اے کی رپورٹ کے بعد چینی سکینڈل میں نامزد 40 افراد نے درخواست ضمانت واپس لے لی۔ 

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -