گریٹر اقبال پارک کیس میں بڑی پیش رفت، مزید 34ملزمان گرفتار، مجموعی گرفتاریاں کتنی ہوگئیں؟ جانئے

گریٹر اقبال پارک کیس میں بڑی پیش رفت، مزید 34ملزمان گرفتار، مجموعی گرفتاریاں ...
گریٹر اقبال پارک کیس میں بڑی پیش رفت، مزید 34ملزمان گرفتار، مجموعی گرفتاریاں کتنی ہوگئیں؟ جانئے

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )پولیس نے گریٹر اقبال پارک میں خاتون ٹک ٹاکر کو ہراساں کرنے سے متعلق کیس میں مزید 34ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

نجی ٹی وی ہم نیوزکے مطابق انسپکٹر جنرل (آئی جی)پنجاب پولیس نے بتایا کہ گریٹر اقبال پارک کے واقعے میں اب تک 126 افراد کو گرفتار کیا جا چکا ہے جبکہ مزید 34 ملزمان کی گرفتاری گزشتہ شب جنوبی پنجاب سمیت مختلف اضلاع سے ہوئی ہیں اورمزید 15 افراد کو آج شناختی پریڈ کے لیے جوڈیشل ریمانڈ پر بھیجا جائے گا۔

آئی جی پنجاب نے ڈی آئی جی انویسٹی گیشن لاہور کو ملزمان کی گرفتاری کے لیے متحرک رہنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ جدید وسائل کی مدد سے ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کیا جائے۔

یاد رہے کہ یوم آزادی کے موقع پر گریٹر اقبال پارک میں خاتون ٹک ٹاکر کو ہراساں اور تشد د کا نشانہ بنانے کا واقعہ سامنے آیا تھا جس کی ویڈیوز اور فوٹیجز بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھیں جس کے بعد 400نامعلوم افراد کے خلاف واقعے کا مقدمہ در ج کرلیاگیا تھا ۔ 

مزید :

جرم و انصاف -علاقائی -پنجاب -لاہور -