امریکی صدر جوبائیڈن کا افغانستان سے فوج کے انخلاء کے بعد اہم بیان سامنے آ گیا

امریکی صدر جوبائیڈن کا افغانستان سے فوج کے انخلاء کے بعد اہم بیان سامنے آ ...
امریکی صدر جوبائیڈن کا افغانستان سے فوج کے انخلاء کے بعد اہم بیان سامنے آ گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

واشنگٹن (ویب ڈیسک) امریکی صدر جو بائیڈن کا کہنا ہے کہ افغانستان سے انخلا کے فیصلہ کو تاریخ درست ثابت کرے گی۔

امریکی صدر جو بائیڈن نے گزشتہ روز خطاب کے دوران کہا کہ گزشتہ 36 گھنٹوں میں 11 ہزار کے قریب افراد کو کابل ائیرپورٹ سے بیرون ملک منتقل کیا جاچکا ہے جن میں امریکی اور افغان شہریوں سمیت اتحادی ممالک کے شہری بھی شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں پوری امید ہے کہ افغانستان سے 31 اگست تک انخلا مکمل ہوجائے گا اور اس میں توسیع نہیں کی جائے گی تاہم انخلا کی تاریخ میں توسیع سے متعلق عسکری قیادت سے بات چیت جاری ہے۔

امریکی صدر نے ایک بار پھر افغانستان سے امریکی افواج کے انخلا کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ امریکا کا فیصلہ بالکل درست تھا اور تاریخ انخلا کے اس فیصلہ کو درست ثابت کرے گی، اگر ہم اب افغانستان سے نہیں نکلتے تو کب نکلتے، کیا اب بھی امریکا کو مزید 10 سال یہاں رکنا چاہیے تھا، ہم نے 20 سال سے جاری جنگ کو ختم کیا ہے۔