سینئر صحافی مجیب الرحمان شامی کے بڑے بھائی صاحبزادہ ضیاالرحمان شامی انتقال کر گئے 

سینئر صحافی مجیب الرحمان شامی کے بڑے بھائی صاحبزادہ ضیاالرحمان شامی انتقال ...
سینئر صحافی مجیب الرحمان شامی کے بڑے بھائی صاحبزادہ ضیاالرحمان شامی انتقال کر گئے 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )پی آئی ڈی سی کے سابق چیئر مین اور روز نامہ پاکستان کے چیف ایڈیٹر مجیب الرحمان شامی کے بڑے بھائی صاحبزادہ ضیا الرحمان شامی قضائے الٰہی سے انتقال کر گئے۔انا للہ وانا الیہ راجعون۔ان کی نماز جنازہ بعد نماز عشاء کراچی میں ان کی رہائش گاہ پر ادا کی جائے گی جبکہ  لاہور میں غائبانہ نماز جنازہ   بروز منگل 24اگست 2021کو جامعہ مسجد القدس ،گورنمنٹ انجینئرنگ کوآپریٹو ہاوسنگ سوسائٹی سیکٹر اے ون ٹاون شپ لاہور میں بعد نماز عصرسوا پانچ بجے ادا کی جائے گی ۔وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار  نے ان کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہارکیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ مجیب الرحمان شامی کے بھائی کے انتقال پر دلی صدمہ ہوا ،اللہ تعالیٰ  غمزدہ خاندان کو صبر جمیل عطا فرمائےاور مرحوم کی روح کو جوار رحمت میں جگہ دے۔

جنازے میں شرکت کے حوالے سے مزید معلومات کے لیے ان نمبروں پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔
0321-4883003
0321-4976374