بوسہ دینے سے کتنے بیکٹیریا منتقل ہوتے ہیں؟ ڈاکٹر کا ایسا انکشاف کہ ہوش اڑ جائیں

بوسہ دینے سے کتنے بیکٹیریا منتقل ہوتے ہیں؟ ڈاکٹر کا ایسا انکشاف کہ ہوش اڑ ...
بوسہ دینے سے کتنے بیکٹیریا منتقل ہوتے ہیں؟ ڈاکٹر کا ایسا انکشاف کہ ہوش اڑ جائیں
سورس: Tiktok/dr.karanr

  

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) کسی کو بوسہ دے کر آپ اسے کتنے بیکٹیریا منتقل کرتے ہیں؟ ایک برطانوی ڈاکٹر نے اس سوال کا ایسا جواب دے دیا ہے کہ سن کر آپ وحشت زدہ رہ جائیں گے۔ دی سن کے مطابق ڈاکٹر کرن راج نے اپنے ٹک ٹاک اکاﺅنٹ پر پوسٹ کی گئی ایک ویڈیو میں بتایا ہے کہ جب آپ کسی کو ایک بوسہ دیتے ہیں یا کوئی آپ کو بوسہ دیتا ہے تو آپ اس ایک بوسے کے ذریعے ایک دوسرے کو 8کروڑ سے زائد بیکٹیریا منتقل کرتے ہیں۔

ڈاکٹر کرن نے اپنی ویڈیو میں ہماری زبان پر پائے جانے والے بیکٹیریا کا ایک ’کلوز اپ‘ بھی شامل کیا ہے۔ وہ بتاتے ہیں کہ یہ سب بیکٹیریا بوسے کے دوران آپ کے پارٹنر کے منہ میں چلے جاتے ہیں اور اس کے منہ میں موجود بیکٹیریا آپ کے منہ میں آ جاتے ہیں۔ جب آپ اپنے پارٹنر کو ایک بوسہ دیتے ہیں تو آپ دونوں ایک دوسرے کو ایک بوسے کے ذریعے 8کروڑ بیکٹیریا کا تحفہ بھی دے رہے ہوتے ہیں۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -