’بچے پیدا کرنے کے ساتھ بھی کامیاب ہوا جاسکتا ہے‘ چار بچوں کی ماں کروڑ پتی خاتون نے اپنے عروج کی کہانی سنادی

’بچے پیدا کرنے کے ساتھ بھی کامیاب ہوا جاسکتا ہے‘ چار بچوں کی ماں کروڑ پتی ...
’بچے پیدا کرنے کے ساتھ بھی کامیاب ہوا جاسکتا ہے‘ چار بچوں کی ماں کروڑ پتی خاتون نے اپنے عروج کی کہانی سنادی
سورس: Pxfuel (creative commons license)

  

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) لوگ کیریئر بنانے اور مالی طور پر مستحکم ہونے کے چکر میں شادی اور بچوں کی پیدائش کو ملتوی کرتے چلے جاتے ہیں تاہم اس برطانوی خاتون نے ثابت کر دیا ہے کہ آپ بچے پیدا کرنے کے ساتھ بھی کامیابی کی منازل طے کر سکتے ہیں۔ دی سن کے مطابق برطانوی علاقے کینٹ کی رہائشی اس خاتون کا نام ڈیبی کلارک ہے جو اب کروڑ پتی ہے، چار کمپنیاں اس کی ملکیت ہیں اور وہ ایک عالیشان گھر میں رہتی ہے۔تاہم اس نے حالیہ دنوں ایک انٹرویو میں بتایا ہے کہ جب وہ 19سال کی عمر میں ماں بنی تھی، تب اس کے پاس گرم پانی کی استطاعت بھی نہیں تھی۔

ڈیبی کلارک نے 1996ءمیں ’بزی کڈز‘ کے نام سے اپنی پہلی کمپنی قائم کی۔ یہ چائلڈ ماڈلنگ کمپنی تھی۔ اب یہ کمپنی برطانیہ کی ممتاز ماڈلنگ ایجنسی ہے جو بے شمار ایوارڈز جیت چکی ہے۔ ڈیبی نے بتایا ہے کہ ”اب میرے پاس دنیا کی ہر آسائش ہے لیکن زندگی میرے لیے ہمیشہ سے اتنی آسان نہیں رہی۔ 19سال کی عمر میں جب میری بیٹی سیڈی میرے پیٹ میں پرورش پا رہی تھی تو میرے پاس اتنے بھی پیسے نہیں ہوتے تھے کہ میں پانی گرم کر سکوں اور میں اپنی ماں کے گھر جا کر نہاتی تھی۔میں ایک غریب گھر میں پیدا ہوئی تھی۔ میں نے اپنی کمپنی کھولنے سے قبل سینکڑوں نوکریاں کیں۔آج برطانیہ میں ایک فارم ہاﺅس کے علاوہ سپین میں بھی میرا ایک عالیشان گھر ہے۔“

مزید :

ڈیلی بائیٹس -