حاملہ خواتین کو کن مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے؟ جاننے کیلئے اس شخص نے ایک دن کیلئے اپنے پیٹ سے تین تربوز باندھ لیے، نتیجہ ایسا کہ حیرت کی انتہا نہ رہے

حاملہ خواتین کو کن مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے؟ جاننے کیلئے اس شخص نے ایک دن ...
حاملہ خواتین کو کن مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے؟ جاننے کیلئے اس شخص نے ایک دن کیلئے اپنے پیٹ سے تین تربوز باندھ لیے، نتیجہ ایسا کہ حیرت کی انتہا نہ رہے
سورس: TikTok/maitlandhanley

  

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) حاملہ ہونے کا احساس کیسا ہوتا ہے اور بڑھے پیٹ کے ساتھ کون سی مشکلات خواتین کو جھیلنی پڑتی ہیں۔ انہی سوالات کے جواب جاننے کے لیے اس برطانوی آدمی نے ایک دن کے لیے اپنا پیٹ حاملہ خواتین کے جیسا بنانے کا فیصلہ کیا اور نتیجہ کیا نکلا؟ جان کر آپ کہنے پر مجبور ہو جائیں گے کہ جس کا کام اسی کو ساجھے۔دی سن کے مطابق میٹ لینڈ ہینلے نامی اس شخص نے اپنے ٹک ٹاک اکاﺅنٹ پر کچھ ویڈیوز پوسٹ کی ہیں جن کے ذریعے وہ اپنا یہ تجربہ دنیا کے ساتھ شیئر کرتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق میٹ لینڈ اپنے پیٹ پر کلنگ فلم کے ساتھ تین تربوز باندھ کر اسے اتنا ہی بڑا اور بھاری بنا لیتا ہے گویا کسی حاملہ خاتون کا پیٹ ہو، مگر ایسا پیٹ بنانے کے بعد باقی کام کرنا تو درکنار، میٹ لینڈ بستر سے اٹھنے میں ہی ناکام رہتا ہے۔ ایک ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ میٹ لینڈ بستر سے اٹھنے کے لیے تادیر جتن کرتا ہے مگر بغیر سہارے کے اٹھ نہیں پاتا۔ پورا دن وہ انتہائی مشکل سے باقی کام سرانجام دیتا ہے، دن اسی حالت میں گزارنے کے بعد میٹ لینڈ اپنے پورے جسم میں شدید تھکاوٹ اور دکھن کی شکایت کرتا ہے۔ بالخصوص اس کی ٹانگوں میں شدید تکلیف ہورہی ہوتی ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -