لڑکی نے ڈومینو پیزا کھولا تو اس میں ایسی چیز نظر آ گئی کہ ہکا بکا رہ گئی

 لڑکی نے ڈومینو پیزا کھولا تو اس میں ایسی چیز نظر آ گئی کہ ہکا بکا رہ گئی
 لڑکی نے ڈومینو پیزا کھولا تو اس میں ایسی چیز نظر آ گئی کہ ہکا بکا رہ گئی

  

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) برطانیہ میں ایک لڑکی نے ڈومینو پیزا آرڈر کیا اور گھر پہنچنے پر جب اس نے پیزا کھولا تو اس میں ایسی چیز نظر آ گئی کہ لڑکی ہکا بکا رہ گئی۔ ڈیلی سٹار کے مطابق برطانوی شہر بلیک پول کی رہائشی اس لڑکی نے فلیٹ ووڈ روڈ پر واقع ڈومینو برانچ سے پیزا آرڈر کیا تھا۔ جب اس نے ڈبہ کھولا تو کیا دیکھتی ہے کہ پیزے کے درمیان میں ایک نٹ بولٹ موجود تھا جو پیزے کے اندر بیک کیا ہوا تھا۔ 

عموماً پیزے میں اس جگہ پلاسٹک کی ایک میز سی لگائی جاتی ہے جس کے کئی مقاصدبیان کیے جاتے ہیں۔ ایک مقصد یہ ہوتا ہے کہ آپ ایک ہاتھ اس میز پر رکھ کر دباتے ہوئے دوسرے ہاتھ سے پیزے کا ایک ٹکڑا الگ کر سکتے ہیں۔ تاہم ڈومینو کی اس برانچ کے عملے نے اس پلاسٹک کی چھوٹی سی میز نما چیز کی جگہ اور دیگر کئی جگہوں پر بھی نٹ بولٹ لگا دیئے تھے۔ لڑکی کی طرف سے نٹ بولٹ والے اس پیزے کی تصویر فیس بک پر پوسٹ کی گئی ہے جو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔ لڑکی کے شکایت کرنے پر ڈومینوز پیزا کی طرف سے اس غلطی پر معافی مانگ لی گئی ہے اور کہا گیا ہے کہ ”ہم اپنے صارفین کے تحفظ اور اطمینان کو اولین ترجیح دیتے ہیں۔“

مزید :

ڈیلی بائیٹس -