فضائی سفر کے دوران اگر کسی مسافر کی موت ہوجائے تو جہاز کا عملہ کیا کرتا ہے؟ ایئر ہوسٹس کا حیران کن انکشاف
نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) دنیا میں ہر سال کروڑوں لوگ فضائی سفر کرتے ہیں۔ ایسے میں سفر کرتے ہوئے کسی شخص کی غیرمتوقع طور پر موت ہوجانا خارج از امکان عمل نہیں۔ جب دوران پرواز کسی مسافر کی موت ہو جائے تو پرواز کا عملہ کیا کرتا ہے؟ اب ایک ایئرہوسٹس نے اس سوال کا جواب دے دیا ہے۔ ڈیلی سٹار کے مطابق ایئرہوسٹس نے بتایا ہے کہ دوران سفر مسافر کی موت ہوجانے کی صورت میں سخت پراسیس ہوتا ہے جس سے عملے کے لوگ گزرتے ہیں۔
ایئرہوسٹس نے بتایا کہ ہمیں اس حوالے سے خصوصی تربیت دی جاتی ہے تاکہ ہم کسی شخص کی موت ہو جانے کی صورت میں اس کی لاش کو دیگر مسافروں سے اس طریقے سے دور لے جائیں کہ دیگر مسافروں میں کوئی بے چینی نہ پھیلے۔ ہم لوگ اس شخص کی موت کی تصدیق نہیں کر سکتے، ہاں مگر ہم قریبی ایئرپورٹ پر طیارے کی ہنگامی لینڈنگ کروا سکتے ہیں جہاں طبی ماہرین طیارے میں آتے ہیں اور مسافر کی موت کی تصدیق کرتے ہیں۔ “ ایئرہوسٹس نے بتایا کہ جب کسی شخص کی موت ہو جاتی ہے تو عام طور پر اسے کسی خالی قطار میں لیجایا جاتا ہے یا پھر بزنس کلاس میں منتقل کر دیا جاتا ہے۔