'پاکستان کو بھارت کے افغانستان سے اچھے تعلقات پر کوئی اعتراض نہیں، شاہ محمود قریشی کا اہم بیان

'پاکستان کو بھارت کے افغانستان سے اچھے تعلقات پر کوئی اعتراض نہیں، شاہ محمود ...
'پاکستان کو بھارت کے افغانستان سے اچھے تعلقات پر کوئی اعتراض نہیں، شاہ محمود قریشی کا اہم بیان

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ  افغانستان میں امن مخالف قوتیں آج بھی متحرک ہیں، ہندوستان کو اپنی محدود سوچ کو ترک کرنا ہو گا، وہ اگر پاکستان کو نیچا دکھانے کی سوچ پر کاربند رہا تو وہ خطے کی کوئی خدمت نہیں کریگا، بھارت افغانستان کیساتھ اچھے تعلقات کا دعویدار رہا ہے، بھارت کے افغانستان سے اچھے تعلقات پر اعتراض نہیں۔

میڈ یا رپورٹس کے مطابق شاہ محمود قریشی نے افغانستان کی موجودہ صورتحال پر اہم بیان میں کہا کہ بھارتی میڈ یا نے میرے کابل جانے کا واویلا کیا اور غیر ذمہ دارانہ گفتگو کی جس سے ان کی اپنی ساکھ متاثر ہوتی ہے، اسے بات کرنے سے پہلے تصدیق کرنی چاہیے، میں کابل نہیں گیا، بلکہ پاکستان میں ہی اہم میٹنگز میں شرکت کی ہیں۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ موجودہ صورتحال کے تناظر میں درپیش چیلنجز کے حوالے سے مشترکہ لائحہ عمل تشکیل دینے کے لیے خطے کے اہم ممالک کے دورے پر روانہ ہو رہا ہوں، تاجکستان، ازبکستان، ترکمانستان اور ایران جاؤں گا اور وہاں کی قیادت کے ساتھ مشاورت کروں گا، افغانستان ایک کثیر نسلی ملک ہے وہاں پشتونوں کے علاوہ دوسرے لوگ بھی بستے ہیں، اس تناظر میں ہم چاہتے ہیں کہ وہاں جو حکومت سامنے آئے وہ وسیع البنیاد اور اجتماعیت کی حامل ہو۔ 

مزید :

قومی -