ملکہ برطانیہ کا سکیورٹی گارڈ دو نئے ریکروٹس کو جنسی کھلونوں سے ہراساں کرنے کے الزام میں گرفتار 

 ملکہ برطانیہ کا سکیورٹی گارڈ دو نئے ریکروٹس کو جنسی کھلونوں سے ہراساں کرنے ...
 ملکہ برطانیہ کا سکیورٹی گارڈ دو نئے ریکروٹس کو جنسی کھلونوں سے ہراساں کرنے کے الزام میں گرفتار 

  

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) ملکہ برطانیہ کے ایک سکیورٹی گارڈ کو دو نئے ملازمین کو جنسی طور پر ہراساں کرنے کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا۔دی مرر کے مطابق اس گارڈ نے نئے بھرتی ہونے والے دو گارڈز کو ایک جنسی کھلونے کے ذریعے جنسی استحصال کا نشانہ بنایا۔ دونوں نئے ریکروٹس کو کولڈسٹریم گارڈز میں آئے ابھی دو دن ہی ہوئے تھے جب ونڈسر کاسل کے قریب ہی اس گارڈ نے انہیں جنسی استحصال کا نشانہ بناڈالا۔

رپورٹ کے مطابق انفنٹری اور کیولری فوجیوں کا یہ دستہ ہاﺅس ہولڈ ڈویژن کا حصہ ہوتا ہے جو ملکہ برطانیہ کے گھر کی حفاظت کرتا ہے۔ یہ دستہ وکٹوریہ بیرکس میں رہائش پذیر ہوتا ہے۔واضح رہے کہ برطانوی فوج میں اب تک 17ہزار سے زائد لوگ جنسی و جسمانی استحصال کا شکار ہو چکے ہیں جو کہ موجودہ برطانوی فوج کا کل 12فیصد بنتے ہیں۔ تاہم ایک تحقیق کے مطابق یہ تعداد خوفناک حد تک زیادہ ہو سکتی ہے کیونکہ افواج میں جنسی و جسمانی استحصال کا نشانہ بننے والے 90فیصد لوگ اس پر چپ سادھ لیتے ہیں کیونکہ انہیں یقین ہوتا ہے کہ کوئی ان کی بات کو سنجیدہ نہیں لے گا۔

مزید :

برطانیہ -