خاتون کو ساحل سمندر پر تیرتی بوتل میں خط مل گیا، کیا لکھا تھا؟ پڑھ کر کوئی بھی دنگ رہ جائے
لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) برطانیہ میں ایک خاتون کو ساحل سمندر پر تیرتی ہوئی ایک بوتل نظر آئی، اس نے اٹھا کر دیکھا تو اس میں ایک خط موجود تھا جس میں ایسی بات لکھی ہوئی تھی کہ سن کر آپ بھی دنگ رہ جائیں گے۔ دی مرر کے مطابق امینڈا ٹیڈمارش نامی اس خاتون کو ملنے والایہ خط کینیڈا کے ماہی گیر جان گراہم کی طرف سے لکھا گیا تھا۔ اس نے اس خط پر اپنا ای میل ایڈریس بھی دے رکھا تھا اور لکھ رکھا تھا کہ جس کسی کو یہ خط ملے وہ مجھ سے اس ای میل ایڈریس کے ذریعے رابطہ کرے۔
برطانوی علاقے برائنا کی رہائشی 52سالہ امینڈا کا کہنا ہے کہ یہ بوتل 3ہزار میل کا فاصلہ طے کرنے کے بعد مجھے ملی۔ میں نے جان گراہم کو ای میل بھیج دی ہے اور اب اس کے جواب کی منتظر ہوں۔ واضح رہے کہ اسی ہفتے آئرلینڈ کے ساحل پر دو دوستوں کو بھی ایک بوتل ملی جس میں ایک خط موجود تھا۔ یہ خط جزائرغرب الہند کے ماہی گیر کریگ ڈرور کی طرف سے لکھا گیا تھا۔ ان دونوں دوستوں نے بھی کریگ سے رابطہ کر لیا ہے اور ویسی ہی اپنی ایک بوتل سمندر میں چھوڑ دی ہے۔