پارک میں گھنے درختوں سے گزرتے ہوئے شخص کو دو افراد نے جنسی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا

پارک میں گھنے درختوں سے گزرتے ہوئے شخص کو دو افراد نے جنسی زیادتی کا نشانہ ...
پارک میں گھنے درختوں سے گزرتے ہوئے شخص کو دو افراد نے جنسی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا

  

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) برطانیہ میں دو ملزمان نے ایک آدمی کو بدفعلی کا نشانہ بناڈالا۔ دی سن کے مطابق متاثرہ شخص عمر کی 30کی دہائی میں ہے جو لندن کے جنوب مغربی علاقے میں ایک پارک میں موجود تھا جہاں گھنے درختوں سے گزرتے ہوئے اس پر دو لوگوں نے حملہ کر دیا اور اسے جنسی ہوس کا نشانہ بناڈالا۔ پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے اور دونوں ملزمان کی تلاش کر رہی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ”یہ واقعہ 30جون کو پیش آیا تھا لیکن رواں ہفتے ہی پولیس کو رپورٹ کیا گیا ہے۔ متاثرہ شخص ملزمان کے حلیے بتانے سے بھی قاصر ہے کیونکہ یہ واقعہ شام کے بعد اندھیرے میں ہوا اور وہ ملزمان کے چہرے اچھی طرح دیکھ نہیں پایا۔“ سارجنٹ روز بریل کا کہنا ہے کہ ”اس واقعے کو کافی وقت گزر چکا ہے لیکن اس کے باوجود مجھے یقین ہے کہ اس وقت پارک میں موجود کوئی لوگ ایسے ہوں گے جو ملزمان کے بارے میں معلومات رکھتے ہوں گے۔ ہم ایسے کسی شخص کی تلاش میں بھی ہیں جو اس وقت پارک میں موجود تھا۔“

مزید :

برطانیہ -