لاہور میں رکشہ ڈرائیور نے ماں بیٹی کو ویران جگہ پر لے جا کر زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا

لاہور میں رکشہ ڈرائیور نے ماں بیٹی کو ویران جگہ پر لے جا کر زیادتی کا نشانہ ...
لاہور میں رکشہ ڈرائیور نے ماں بیٹی کو ویران جگہ پر لے جا کر زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )لاہور میں رکشہ ڈرائیور نے ساتھی کے ساتھ مل کر ماں اور بیٹی کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا ،پولیس نے دونوں ملزمان کو گرفتار کرلیا ۔

جیو نیوز کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ میلسی سے لاہور آنےوالی ماں بیٹی ٹھوکر نیاز بیگ بائی پاس پر اتریں، جہاں سے وہ آفیسرز کالونی میں اپنی بہن کے گھر جانے کے لیے رکشا پر سوار ہوئیں ، رکشا ڈرائیورعمر فاروق اور اس کا ساتھی منصب انہیں ایل ڈی اے ایونیو میں ویران جگہ پر لے گئے جہاں دونوں نے خاتون اور اس کی 15 سالہ بیٹی کو مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنایا۔

ملزمان نے خواتین سے ان کا موبائل فون اور 5 ہزارروپے نقدی بھی چھین لی، ماں بیٹی کے شور مچانے پرملزمان رکشا وہیں چھوڑ کر فرار ہوگئے،پولیس نے خاتون کی درخواست پر مقدمہ درج کیا ہے۔ڈی آئی جی انویسٹی گیشن شارق جمال نے بتایاکہ عمر فاروق اور منصب نامی دونوں ملزم پکڑ لیے ہیں، ملزم عمر کےخلاف پہلے بھی تھانہ نواب ٹاون اور اوکاڑہ کے قصبے حویلی لکھا میں خواتین سے زیادتی کے 2 مقدمات درج ہیں۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -