گریٹر اقبال پارک واقعہ کے بعد پولیس کے اہم عہدوں پر نئی تعیناتیاں کردی گئیں

گریٹر اقبال پارک واقعہ کے بعد پولیس کے اہم عہدوں پر نئی تعیناتیاں کردی گئیں
گریٹر اقبال پارک واقعہ کے بعد پولیس کے اہم عہدوں پر نئی تعیناتیاں کردی گئیں

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)گریٹر اقبال پارک واقعہ کے بعد پولیس کے اہم عہدوں پر نئی تعیناتیاں کردی گئیں ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سی پی او فیصل آباد کیپٹن ریٹائرڈ سہیل چوہدری  کو ڈی آئی جی آپریشن لاہور،ڈی آئی جی ٹریفک عمران محمود کو آر پی او فیصل آباد جبکہ ڈی آئی جی ڈاکٹر عابد خان کو سی پی او فیصل آباد تعینات کردیا گیا ہے۔گریٹر اقبال پارک واقعہ کے بعد ڈی آئی جی آپریشن لاہور ساجد کیانی کو تبدیل کردیا گیا تھا۔چیف سیکرٹری پنجاب جواد رفیق ملک نے اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

مزید :

قومی -