پاکستان کو 2 ارب 77 کروڑ ڈالر مل گئے، لیکن کہاں سے؟ بڑی خبر آگئی

پاکستان کو 2 ارب 77 کروڑ ڈالر مل گئے، لیکن کہاں سے؟ بڑی خبر آگئی
پاکستان کو 2 ارب 77 کروڑ ڈالر مل گئے، لیکن کہاں سے؟ بڑی خبر آگئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) نے پاکستان کو دو ارب 77 کروڑ ڈالر ٹرانسفر کردیے۔

نجی ٹی وی جیو نیوز نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ آئی ایم ایف سے رقم کی وصولی کے بعد پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ جائیں گے۔ وزارت خزانہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف نے یہ قرضہ انتہائی کم شرح سود پر بلا مشروط دیا ہے۔ یہ پاکستان کیلئے آئی ایم ایف پروگرام کا بھی حصہ نہیں ہے اور اس کی واپسی کے وقت کا بھی تعین نہیں کیا گیا۔

آئی ایم ایف نے اپنے اعلامیے میں کہا ہے کہ آج تاریخی دن ہے اور رکن ممالک نے 650 ارب ڈالر وصول کرلیے ہیں۔ رکن ممالک اِس رقم کو غیر مشروط طور پر استعمال کر سکتے ہیں، رکن ممالک کو منتقل کی گئی رقم زرمبادلہ کے ذخائر بڑھانے یا قرض کی ادائیگی کیلئے استعمال کی جاسکتی ہے۔