شفقت محمود نے یکساں تعلیمی نظام پر سندھ حکومت کے تحفظات کو سیاست قرار دے دیا 

شفقت محمود نے یکساں تعلیمی نظام پر سندھ حکومت کے تحفظات کو سیاست قرار دے دیا 
شفقت محمود نے یکساں تعلیمی نظام پر سندھ حکومت کے تحفظات کو سیاست قرار دے دیا 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)یکساں قومی نصاب کے معاملہ پر وفاقی وزیرتعلیم  شفقت محمود نے سندھ حکومت کے تحفظات کو مسترد کردیا ، سندھ حکومت کو سندھی میں نصاب پڑھانے کی بھی پیشکش کی۔

سندھ حکومت کے یکساں تعلیمی نصاب پر تحفظات کے ردعمل میں وفاقی وزیر تعلیم نے ہم نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سندھ کی جانب سے نصاب کے معاملے پر سیاست چل رہی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ سندھ کی جانب سے نصاب کو مسترد کرنے کی وجوہات سیاسی ہیں۔ سندھ حکومت پر شاید نجی اسکولوں کا دباؤ ہے۔یکساں تعلیمی نصاب کے معاملے پر سندھ حکومت سے تفصیلی بات چیت کی تھی، سندھ حکومت کو دو تین نقاط کے علاوہ کوئی اعتراض نہیں تھا۔ان کا کہنا تھا کہ یکساں تعلیمی نصاب کے معاملے پر سندھ کے ماہرین مشاورت میں ساتھ رہے۔

مزید :

قومی -