لاہور میں 30اگست کے بعد سے کورونا ویکسین نہ لگوانےوالے شاپنگ نہیں کرپائیں گے

لاہور میں 30اگست کے بعد سے کورونا ویکسین نہ لگوانےوالے شاپنگ نہیں کرپائیں گے
لاہور میں 30اگست کے بعد سے کورونا ویکسین نہ لگوانےوالے شاپنگ نہیں کرپائیں گے

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)شہر میں30 اگست کے بعد ایسے افراد کو شاپنگ مالز میں داخل ہونے نہیں دیا جائے گا جنہوں نے کورونا کی ویکسین نہیں لگوائی۔کمشنرلاہور نے مارکیٹوں میں داخلے پر پابندی کے بینرز لگانے کی ہدایت بھی جاری کر دی ہیں۔ہم نیوز کے مطابق ویکسی نیشن نہ کرانے والے لاری اڈے سے سفر بھی نہیں کر سکیں گے۔ طلبا کیلئے کالجز میں ویکسی نیشن سنٹر بنانے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ ایسے اقدامات کا مقصد اس سال کے آخر تک 70 فیصد کے قریب آبادی کو کورونا سے بچاؤ کی ویکسین لگانا ہے۔ اس مقصد کیلئے صوبہ پنجاب میں پانچ سے سات کروڑ افراد کو ویکسین لگانا ضروری ہو گا۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -