نااہل حکمرانوں نے معاشی ترقی کو زیرو کردیا، جے یو آئی 

نااہل حکمرانوں نے معاشی ترقی کو زیرو کردیا، جے یو آئی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 اسلام آباد (این این آئی)بدعنوانی میں پاکستان بارے ٹرانسپیر نسی انٹرنیشنل کی رپورٹ پر ترجمان جے یو آئی نے کہا ہے کہ نااہل حکمرانوں نے معاشی ترقی کو زیرو کردیا۔اسلم غوری نے اپنے بیان میں کہاکہ بدعنوانی،کرپشن اور چوری میں ملک کی خوب ترقی ہوئی،حکمران چوری بھی کر رہے ہیں اور سینہ زوری بھی۔انہوں نے کہاکہ میگا پروجیکٹ ختم تا ہم میگا کرپشن عروج پر ہے۔انہوں نے کہاکہ نااہل حکمران ملک کو اس قدر کمزور نہ کریں کہ کل ملک میں استحکام کی کوششیں ناکام ہو۔اسلم غوری  نے کہاکہ نااہل حکمرانوں سے چھٹکارا پانے کے لئے عوام کو پی ڈی ایم کے شانہ بشانہ آنا ہوگا۔انہوں نے کہاکہ حکمران جن عالمی قوتوں کے ایجنٹ ہے، ان کو بھی اعتماد نہیں رہا،ٹرانسپیر نسی انٹرنیشنل کی رپورٹ حکمرانوں کے منہ پر طمانچہ ہے۔
جے یو آئی