لاڑکانہ میں بلاول بھٹو کا قافلہ کیوں روکا گیا۔۔۔؟وجہ سامنے آگئی

لاڑکانہ میں بلاول بھٹو کا قافلہ کیوں روکا گیا۔۔۔؟وجہ سامنے آگئی
لاڑکانہ میں بلاول بھٹو کا قافلہ کیوں روکا گیا۔۔۔؟وجہ سامنے آگئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاڑکانہ (مانیٹرنگ ڈیسک،نیوزایجنسیاں) لاڑکانہ میں بارش متاثرین نے سرکار کی طرف سے راشن، ٹینٹ اور سہولیات کی عدم فراہمی پر بلاول بھٹو اور وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی گاڑیاں روک لیں۔

بلاول بھٹو اور مراد علی شاہ ڈی سی ہاؤس لاڑکانہ کے باہر پہنچے تو درجنوں مظاہرین نے راستہ روک لیا۔ وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ گاڑی سے اتر آئے تومتاثرین نے شکوہ کیا کہ ڈپٹی کمشنر انہیں ٹینٹ دے رہے  اور نہ ہی کھانا فراہم کیا جارہا ہے۔مظاہرین کا کہنا تھا کہ ان کے بچے اور خاندان کھلے آسمان تلے بھوکے بیٹھے ہیں جبکہ ضلعی انتظامیہ ان سے ملنے کو بھی تیار نہیں۔بارش متاثرین نے لاتعداد افراد کی بیماری کا بھی شکوہ کیا کہ بیمار افراد بھی کھلے آسمان تلے ہیں۔

ایک شہری نے شکوہ کیا کہ ڈپٹی کمشنر طارق منظور سے ملنے کیلئے 2دن سے باہر موجود ہیں لیکن وہ ملنے کو تیار نہیں، سہولیات کی عدم فراہمی سے ہمارے اپنے موت کے منہ میں جارہے ہیں۔ وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے تمام مظاہرین کو یقین دہانی کرائی کہ بارش متاثرین کو ٹینٹ، کھانا اور دیگر سہولیات فوری فراہم کی جائیں گی، کسی بھی متاثر کو اکیلا نہیں چھوڑا جائے گا۔مراد علی شاہ کی یقین دہانی پر مظاہرین نے احتجاج ختم کرتے ہوئے بلاول کے قافلے کو جانے دیا۔