بہت زیادہ موٹا ہونے پر گرل فرینڈ چھوڑ گئی، ٹک ٹاکر نے 70 کلو وزن کم کرلیا، باڈی بلڈر بن گیا

بہت زیادہ موٹا ہونے پر گرل فرینڈ چھوڑ گئی، ٹک ٹاکر نے 70 کلو وزن کم کرلیا، باڈی ...
بہت زیادہ موٹا ہونے پر گرل فرینڈ چھوڑ گئی، ٹک ٹاکر نے 70 کلو وزن کم کرلیا، باڈی بلڈر بن گیا
سورس: Instagram

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن) بہت زیادہ موٹا ہونے کی وجہ سے گرل فرینڈ چھوڑ کر گئی تو ٹک ٹاکر لڑکے نے ایک سال میں  70 کلو وزن کم کرلیا اور باڈی بلڈر بن گیا۔

انڈیا ٹوڈے کے مطابق  پووی نامی ٹک ٹاکر بہت زیادہ موٹا تھا اور اس کا وزن 139 کلو گرام تھا جس کی وجہ سے اس کی گرل فرینڈ اسے چھوڑ کر چلی گئی۔ پووی نے اپنی گرل فرینڈ کو جواب دینے کا فیصلہ کیا اور باقاعدگی کے ساتھ جم جانا شروع کردیا۔ اس نے ایک سال کے عرصے میں اپنا وزن 70 کلوگرام کم کرلیا۔

پووی ٹک ٹاک پر اپنے ورک آؤٹ کی ویڈیوز شیئر کرتا رہتا ہے جن  میں دیکھا جاسکتا ہے  کہ وہ اپنے وزن میں کمی کیلئے کتنی محنت کرتا ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -