سی ٹی او کا مختلف مقامات کا دورہ، تجاوزات کیخلاف کریک ڈاؤن کا حکم
لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)سی ٹی او لاہور عمارہ اطہر کے ٹریفک انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے بابوصابو، نواں کوٹ، شیراکوٹ، سمن آباد، یتیم خانہ،ملتان روڈ، اقبال ٹاؤن، بھیکوال سمیت دیگر شاہراہوں کے وزٹ کئے۔رانگ پارکنگ اور تجاوزات، دھواں چھوڑنے اور بغیر حفاظتی اقدامات چلنے والی لوڈر گاڑیوں کیخلاف کریک ڈاؤن کا حکم بھی دیا رات کے اوقات میں خطرناک انداز میں ڈرائیونگ کرنے والوں پر مقدمات کا حکم بھی دیا۔ادھر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازکے حکم پر 200سے زائد سکولوں کے باہر اضافی وارڈنز تعینات کرنے،سرکل افسران کو خود فیلڈ میں رہنے کا حکم د یا ہے۔