مانگا منڈی،عدالتی حکم کے باوجود بجلی کی لٹکتی تاروں کا مسئلہ حل نہ ہو سکا

مانگا منڈی،عدالتی حکم کے باوجود بجلی کی لٹکتی تاروں کا مسئلہ حل نہ ہو سکا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

مانگا منڈی(ملک ممتاز حسین) مانگا منڈی میں بجلی کی لٹکتی تاریں،بجلی کے بل گھر گھرپہنچانے اور بجلی کا پول سڑک سے ہٹانے کیلئے صحافی صدر نیشنل پریس کلب مانگا منڈی شیخ لطیف شاہد کی ہدایت پر پریس کلب کے سیکرٹری چوہدری عبدالشکور نے احمد عبداللہ ڈوگر ایڈووکیٹ کے توسط سے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی جس پر عدالت نے لیسکو چیف اور دیگر افسران کو طلب کیا۔ لیسکو کونسل نے عدالت میں رپورٹ جمع کروائی کہ بجلی کاپول سڑک کے درمیان سے ہٹا دیا گیا ہے اور بے ہنگم لٹکتی تاریں ٹھیک کرنے کیلئے نئی کیبل کی ڈیمانڈ اعلیٰ حکام کوبھیج دی گئی ہے۔ہائیکورٹ نے دوماہ میں رپورٹ جمع کروانے کا حکم دیا لیکن تین ماہ گزرنے کے باوجود رپورٹ جمع نہ ہو سکی۔ نیشنل پریس کلب کے وفد نے گزشتہ روز ایس ڈی او سے ملاقات کی اور یاد دہانی کروائی کہ شہر میں ابھی تک بجلی کی لٹکتی تاروں پر کوئی کام شروع نہیں ہوا تو ایس ڈی او نے دو ٹوک جواب دیا کہ سارے شہر کی تاریں ٹھیک کرنے کیلئے ہمارے پاس وسائل نہیں ہیں کوئی ذاتی مسئلہ ہے تو بتائیں اس کو دیکھ لیتے ہیں۔