گورنمنٹ کالج یونیورسٹی میں لڑکیوں کے جینز پہننے پر پابندی

  گورنمنٹ کالج یونیورسٹی میں لڑکیوں کے جینز پہننے پر پابندی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور (لیڈی رپورٹر)گورنمنٹ کالج یونیورسٹی نے لڑکیوں کے جینز پینٹ پہننے پر پابندی عائد کر دی۔ گورنمنٹ کالج یونیورسٹی انتظامیہ نے نیا ڈریس کوڈ نافذ کردیا۔انتظامیہ کے مطابق میل سٹوڈنٹس ڈریس شرٹ اور پینٹ پہنیں گے، انٹرمیڈیٹ کے تمام سٹوڈنٹس یونیفارم لازمی پہنیں گے۔تمام طلباء یونیورسٹی آئی ڈی کارڈ کلاس رومز،یونیورسٹی کی حدود میں لازمی پہنیں گے،ہدایات کی خلاف ورزی کرنے والوں کوجرمانہ ہوگا۔طلبا ء کی جانب سے انتظامیہ کے فیصلے پر اعتراضات اور تحفظات کی بات کرتے ہوئے کہنا ہے کہ کسی بھی یونیورسٹی میں ایسی ہدایات نہیں ہے۔