قوموں پر عذاب کی بڑی وجہ سودی نظام ہے،عرفان احمد شاہ

  قوموں پر عذاب کی بڑی وجہ سودی نظام ہے،عرفان احمد شاہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کاہنہ(نامہ نگار) روحانی پیشواء سید عرفان احمدشاہ المعروف نانگا مست کا کہنا تھا کہ کسی قوم، خطے اور معاشرے پر اجتماعی آفت وعذاب کے آنے کا ایک بنیادی سبب سودی کاروبار اور سودی لین دین کا عام چلن ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے عمرہ کی ادائیگی کے لیے روانگی سے قبل میڈیا سے گفتگو کے دوران کیا،انکا مزید کہنا تھا کہ شریعت نے حرام کاموں اور گناہوں کی جو تفصیل بتائی ہے، اس میں سود کا گناہ سرِفہرست ہے۔ سود کی وجہ سے معاشرے کا چین اور سکون بالکل ختم ہوجاتا ہے اور ایسے معاشرے میں رہنے والے افراد ایک دوسرے کے خلاف بغض، حسد، کینہ پروری اور مفاد پرستی کی بیماری میں مبتلا ہوجاتے ہیں۔