افغانستان سے پاکستان لائے گئے غیر ملکی اسلحہ استعمال کرنے کے شواہد مل گئے
اسلام آباد(این این آئی)پاکستان کی سر زمین پر افغانستان سے لائے جانیوالے غیر ملکی اسلحہ کے استعمال کے ثبوت ایک بار پھر منظر عام پر آ گئے۔میڈیارپورٹس کے مطابق افواج پاکستان گزشتہ 2 دہائیوں سے دہشتگردی کیخلاف جنگ لڑ رہی ہیں حال ہی میں پاکستان میں افغان سرزمین سے ہونیوالے دہشتگردی کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے۔ افغانستان سے دہشتگرد پاک افغان سرحد کے ذریعے دراندازی کی کوشش کرتے ہیں اور سکیورٹی فورسز کیساتھ معصوم شہریوں کو بھی نشانہ بناتے ہیں۔سب پر یہ بات عیاں ہے دہشتگردوں کو افغا نستان سے غیر ملکی اسلحہ تواتر سے دستیاب ہے۔دہشتگردوں کو ہتھیاروں کی فراہمی نے خطے کی سلامتی کو خاطر خواہ نقصان پہنچایا ہے،تاہم سکیورٹی فورسز کے آپریشنز میں ہلاک وزخمی ہو نیوا لے دہشتگردوں سے بڑی تعداد میں غیر ملکی اسلحہ جس میں RPD LMG, 8mm Ak, RPG launcher اور دھماکا خیز مواد،Type-69 RPG, PKM Machine Gun, M-16/A4 MD 90 assault rifle, AKM assault rifle, PG-7V RPG rockets, M-46 hand grenades, F-1 hand grenades، M4/A1, AK-47، M-16/A4، گرینیڈ لانچر اور ہینڈ گرینیڈ، M-16/A2، سلیپنگ بیگز، ہینڈ گرینیڈز اور دیگر اسلحہ شامل تھا۔ M4 Carbine، M-4 Carbine، AK-47اور RPG-7، AK-74، M-4 اور نائٹ ویژن گوگلز اور امریکی رائفلز شامل ہیں،افغانستان سے جدید غیر ملکی اسلحہ کی پاکستان سمگلنگ اور ٹی ٹی پی کا سکیورٹی فورسز اور پاکستانی عوام کیخلاف غیر ملکی اسلحہ کا استعمال افغان عبوری حکومت کا اپنی سرزمین پاکستان کیخلاف استعمال نہ ہونے کے دعووں پر بہت بڑا سوالیہ نشان ہے۔پینٹاگون کے مطابق امریکہ نے افغان فوج کو کل 427,300 جنگی ہتھیار فراہم کیے، جس میں 300,000 انخلا کے وقت باقی رہ گئے۔ امریکا نے 2005 سے اگست 2021 کے درمیان افغان قومی دفاعی اور سکیورٹی فورسز کو 18.6 ارب ڈالر کا سامان فراہم کیا۔امریکی انخلا کے بعد ان ہتھیاروں نے ٹی ٹی پی کو سرحد پار دہشت گرد حملوں میں مدد دی،یہ تمام حقائق اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہیں افغان رجیم نہ صرف ٹی ٹی پی کو مسلح کر رہی ہے بلکہ دیگر دہشتگرد تنظیموں کیلئے محفوظ راستہ بھی فراہم کر رہی ہے۔
غیرملکی اسلحہ شواہد