لاہور بورڈ کے تحت میٹرک کے دوسرے سالانہ امتحانات جاری
لاہور (لیڈی رپورٹر)لاہور بورڈ کے تحت میٹرک دوسرے سالانہ امتحانات جاری ہیں۔ دوسرے سالانہ امتحان میں 46 ہزار امیدوار پیپر دے رہے ہیں۔امتحان کیلئے 70امتحانی مراکز تشکیل دیئے گئے۔ امتحانی سنٹرز میں 554 سینئرز پر مشتمل سٹاف ڈیوٹیاں سرانجام دے رہا ہے۔تمام امتحانی سنٹرز میں دفعہ 144 نافذ ہے۔