پنجاب یونیورسٹی سے 10 امیدواروں کو پی ایچ ڈی ڈی ڈگریاں جاری
لاہور (لیڈی رپورٹر):پنجاب یونیورسٹی نے ذکیہ رشید احسن دختر رشید احسن کو انگلش، فضیل اسرار احمد ولد تاثیرکو اسلامک سٹڈیز،زوبیہ مبارک دختر مبارک علی کو فارمیسی(فارماسیوٹیکس)، ہما حسن دختر حسن کو اپلائیڈسائیکالوجی،ابوبکر ولد مظہر حسین کو سالڈ اسٹیٹ فزکس،رضوان عابد ولد عابد علی کو بائیو کیمسٹری، اقراء فاروق دختر فاروق اصغرکو بائیو ٹیکنا لو جی،ربیعہ خان دخترداؤد احمد خان کو سو شیا لو جی، سعدیہ اختر دختراخترکو ریاضی اور وینگ تیانی دختر وینگ بائیوشو کو تاریخ کے مضمون میں مقالہ جات کی تکمیل کے بعد پی ایچ ڈی کی ڈگریاں جاری کر دی ہیں۔ امیدواروں نے اپنی کامیابی کو اساتذہ کی لگن اور والدین کی دعاؤں کا نتیجہ قراردیا