اقتصادی رابطہ کمیٹی نے آپریشن عزم استحکام کیلئے 120ارب روپے کی منظوری دیدی

اقتصادی رابطہ کمیٹی نے آپریشن عزم استحکام کیلئے 120ارب روپے کی منظوری دیدی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

                                                                         اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک، نیوز ایجنسیاں) ای سی سی نے آپریشن عزم استحکام کے لیے 20 ارب روپے اور ریکوڈک منصوبے کی سکیورٹی کے لیے ایف سی کو 1 ارب 95 کروڑ روپے دینے کی منظوری دے دی۔وزیر خزانہ کی زیر صدارت ای سی سی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں مختلف امور پر فنڈ فراہم کرنے کی منظوری دی گئی۔ ای سی سی نے ایک لاکھ میٹرک ٹن چینی برآمد کرنے کی منظوری دے دی۔اجلاس میں منظور کیے گئے دیگر معاملات میں آپریشن عزم استحکام کے لیے 20 ارب روپے کی منظوری دی گئی۔ وزارت داخلہ کے لیے 276 ملین روپے کی ٹیکنیکل سپلیمنٹری گرانٹ منظور کی گئی اور ریکوڈک منصوبے پر سکیورٹی کے لیے ایف سی بلوچستان کو 1 ارب 95 کروڑ روپے دینے کی منظوری دی گئی۔ دریں اثنا وفاقی وزیرخزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہونا شروع ہوگیا ہے۔وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نیاسلام آباد میں راست کنیکٹیویٹی منصوبے کے نفاذ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بونا راست کنیکٹیویٹی منصوبہ ایک احسن اقدام ہے۔ بونا راست منصوبہ بہت اہمیت کا حامل ہے۔ وزیراعظم شہبازشریف کی قیادت میں معیشت بہتری کی جانب گامزن ہے اور سرمایہ کاروں کا اعتماد دوبارہ بحال ہونا شروع ہوگیا ہے۔وزیرخزانہ کا مزید کہنا تھا کہ  زرمبادلہ کے ذخائر اور سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ ہوا ہے۔  پاکستانی روپے کی قدر مستحکم ہو رہی ہے اور ملک میں میکرو اکنامک استحکام آ رہا ہے۔  توانائی کے شعبے اور ٹیکس نظام میں اصلاحات کیلئے پرعزم ہیں۔ ہمارا ڈیجیٹل اکنامی کی جانب بڑھنا خوش آئند ہے۔محمد اورنگزیب نے کہا کہ  ہم نے لیکجز کے کاروبار کو ختم کرنا ہے۔ ڈیجیٹلائزیشن کا عمل کسی بھی ملک کی ترقی کا اہم جزو ہے۔ وزیراعظم کا کہنا ہے کہ ڈیجیٹائزیشن سے غربت اور بدعنوانی کا خاتمہ ہوگا۔ بونا راست منصوبہ پاکستان اور عرب ممالک کے درمیان اہم سنگ میل ہے، بونا راست سے بیرون ملک مقیم افراد اپنے پیاروں کو با?سانی رقم منتقل کر سکیں گے۔

اقتصادی رابطہ کمیٹی

مزید :

صفحہ اول -