ورچوئل یونیورسٹی نے سمسٹر بہار کے نتائج کا اعلان کر دیا

    ورچوئل یونیورسٹی نے سمسٹر بہار کے نتائج کا اعلان کر دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد،لاہور،کراچی(پ ر) ورچوئل یونیورسٹی آف پاکستان نے بہار 2024 کے سمسٹر کے نتائج کا اعلان کر دیا۔ اس سمسٹر میں  111,801 طلبہ نے 5,55,922 پرچے دیے، جس میں کامیابی کا تنا سب  81.10%  رہا۔ کنٹرولر امتحانات ڈاکٹر فیصل تحسین شاہ نے اس موقع پر کہایہ شاندار کارکردگی ہمارے طلبہ کی محنت  اساتذہ اور انتظامیہ کی لگن کا نتیجہ ہے۔ ورچوئل یونیورسٹی ہمیشہ معیاری تعلیم فراہم کرنے کے لیے پرعزم رہی ہے۔انہوں نے مزید کہا''81% سے زائد کامیابی کی شرح ہمارے تدریسی نظام اور طلبہ کی تعلیمی نظام کو سمجھنے کی صلاحیت کو  ظاہر کرتاہے۔ ڈاکٹر فیصل تحسین شاہ نے کہا کہ  ورچوئل یونیورسٹی ڈیجیٹل تعلیم کے میدان میں نمایاں مقام رکھتی ہے اور اپنے طلبہ کو مستقبل کے رہنما بنانے کے لیے پُرعزم ہے۔ ہم کامیاب ہونے والے تمام طلبہ کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہیں۔