اسلام آباد، پی ٹی آئی رہنما شیر افضل مروت گرفتار،پھر رہا 

اسلام آباد، پی ٹی آئی رہنما شیر افضل مروت گرفتار،پھر رہا 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (آئی این پی)ا  سلام آباد پولیس نے   پی ٹی آئی  کے  رہنما شیر افضل مروت کو گرفتار کرلیاتاہم بعد میں رہاکردیاگیا۔ پولیس کی بھاری نفری نے شیر افضل مروت کو تھانہ گولڑہ منتقل کر دیا، پولیس نے ترنول پہنچنے پر شیر افضل مروت کو گرفتار کیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز اسلام آباد انتظامیہ نے پنجاب میں دفعہ 144 نافذ کردی تھی، تاہم شیر افضل مروت کچھ لوگوں کے ساتھ موجود تھے اور انہوں نے دفعہ 144 کی خلاف ورزی کی جس کی بنیاد پر انہیں گرفتار کیا گیا ہے، شیر افضل مروت کے ساتھ پی ٹی آئی کے دیگرکارکنان کو بھی حراست میں لے گیا ۔شیر افضل مروت کی گرفتاری کی تصدیق ان کے ٹوئٹر اکاونٹ سے کی گئی۔بعد ازاں پولیس کی طرف سے شیر افضل مروت کو رہا کردیا گیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق  شیر افضل مروت کی جانب سے انتشار نہ پھیلانے کی یقین دھانی کے بعد رہا گیا۔یاد رہے کہ پی ٹی آئی نے جمعرات کو  اسلام آباد میں ہونے والا جلسہ ملتوی کردیا تھا۔

شیر افضل مروت

مزید :

صفحہ اول -