سیکرٹریز سمیت 32افسران کے تقرر و تبادلے کے احکامات
ٍلاہور(جنرل رپورٹر)پنجاب حکومت نے سیکرٹریز سمیت 32افسران کے تقرر و تبادلے کے احکامات جاری کردئیے،کئی افسران کو اضافی چارج بھی سونپ دئیے گئے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ڈپٹی سیکرٹری صنعت، تجارت،سرمایہ کاری و سکلز ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ محمد مرتضیٰ کو ڈپٹی سیکرٹری وزیراعلیٰ آفس، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریو نیو)محمد طیب خان کو ڈپٹی سیکرٹری وزیر اعلیٰ آفس،ایڈیشنل سیکرٹری داخلہ زاہد پرویز کو ایڈیشنل سیکرٹری(ایڈمن)ایس اینڈ جی اے ڈی،کیپٹن (ر) سمی اللہ فاروق کو ایڈیشنل سیکرٹری ویلفیئر ایس اینڈ جی اے ڈی،ڈپٹی سیکرٹری (جنرل)چیف سیکرٹری ثقلینسلیم کو ڈپٹی سیکرٹری (سٹاف) چیف سیکرٹری پنجاب جبکہ ان سے ڈپٹی سیکرٹری (سروس امور) کی اضافی ذمہ داریاں واپس لے لی گئیں،امتیاز محسن کو ڈپٹی سیکرٹری (جنرل) چیف سیکرٹری پنجاب جبکہ ان کے پاس ڈپٹی سیکرٹری (سروس امور)کا اضافی چارج بھی ہوگا۔ممبر پنجاب ریو نیو اتھارٹی مس صولت ثاقب کو ممبر وزیراعلیٰ معائنہ ٹیم،طارق محمود کو ممبر پنجاب ریو نیو اتھارٹی،ایڈیشنل سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن آغا نبیل اختر کو سپیشل سیکرٹری (مارکیٹنگ اینڈ ڈویلپمنٹ) زراعت،ڈائریکٹر جنرل پنجاب زرعی مارکیٹنگ ریگولیٹری اتھارٹی محمد امین اویسی کو ایس اینڈ جی اے ڈی رپوٹ کرنے،ایڈیشنل سیکرٹری محکمہ خزانہ محمد تنویر جہاندیر اورڈپٹی سیکرٹری پبلک پراسیکیوشن عمر افتخار شیرازی کی خدمات کی خدمات پنجاب ریو نیو اتھارٹی کے سپرد،ایڈیشنل سیکرٹری اطلاعات و ثقافت طارق علی بسرا کو ڈائریکٹر جنرل پنجاب زرعی مارکیٹنگ ریگولیٹری اتھارٹی، ایڈیشنل سیکرٹری ہائر ایجوکیشن محمد عثمان طاہر کو ایڈیشنل سیکرٹری اطلاعات و ثقافت،ایڈیشنل سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن مرسز زاہدہ اظہر کو ایڈیشنل سیکرٹری ہائر ایجوکیشن،سجاد احمد خان کو ایڈیشنل سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن،محمد وحید اصغر بھٹی کو ایڈیشنل سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن،ایڈیشنل کمشنر (ر یو نیو)گوجرانوالہ حافظ احمد طارق کو سیکرٹری (ریو نیو)بورڈ آف ریو نیو،آفتاب احمد کو ایڈیشنل کمشنر (ر یو نیو)گوجرانوالہ،ڈائریکٹر (ریو نیو)پنجاب اوورسیز پاکستان کمیشن منور حسین کو ایڈیشنل کمشنر (کنسولیڈریشن )بہاولپور،عدنان رشید کو ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات و ثقافت،سیکشن آفیسر سکولز ایجوکیشن مس امبرین چوہدری کو ڈپٹی سیکرٹری سکولز ایجوکیشن،ساجد منیر کو ڈپٹی سیکرٹری محکمہ توانائی،سیکرٹری پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ جنوبی پنجاب آفتاب احمد پیرزادہ کو سپیشل سیکرٹری کمیونکیشن اینڈ ورکس،سیکرٹری محکمہ آبپاشی کنور اعجاز خلیق رزاقی کو سپیشل سیکرٹری محکمہ آبپاشی،ظفر ضیاء کو گریڈ 20میں ترقی دے کر سپیشل سیکرٹری لائیو سٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ جنوبی پنجاب،سیکرٹری سکولز ایجوکیشن جنوبی پنجاب عبید اللہ کو سپیشل سیکرٹری سکولز ایجوکیشن،سیکرٹری جنگلات، وائلڈ لائف اینڈ فشریز سرفراز حسین خان کو ایس اینڈ جی اے ڈی رپورٹ کرنے،سیکرٹری پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ ڈاکٹر آصف کو سیکرٹری پنجاب اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ جنوبی پنجاب کا اضافی چارج،سیکرٹری جنگلات،وائلڈ لائف اینڈ فشریز مدثر وحید ملک کو سیکرٹری جنگلات، وائلڈ لائف اینڈ فشریز جنوبی پنجاب کا اضافی چارج، سیکرٹری اریگیشن ڈاکٹر واصف خورشید کو سیکرٹری اریگیشن جنوبی پنجاب کا اضافی چارج جبکہ سپیشل سیکرٹری سکولز ایجوکیشن خالد نذیر کو سیکرٹری سکولز ایجوکیشن جنوبی پنجاب کا اضافی چارج بھی سونپ دیا گیا۔
تقرر و تبادلے