رضوان او ر سعود شکیل نے یادگار اننگز کھیلی، باسط علی
لاہور(سپورٹس ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کرکٹر باسط علی نے کہا کہ بنگلہ دیش سے ٹیسٹ میچ میں محمد رضوان اور نائب کپتان سعود شکیل نے یادگار اننگز کھیلی ہے کھیل کے ابتداء میں چار وکٹیں گرنے کے بعدجس طرح سے ان دونوں بیٹرز نے ٹیم کو سنبھالا دیا اور پریشر میں آئے بغیر بڑا سکور کیا دونوں کی سنچریاں قابل تعریف ہیں مزید کہا کہ امید ہے کہ اآج باؤلرز عمدہ کھیل کا مظاہر ہ کریں گے اور بنگلہ دیش کی ٹیم کو جلد آؤٹ کرنے کی کوشش کریں گے پاکستان کو بنگلہ دیش سے دونوں ٹیسٹ میچ جیتنے کی ضرورت ہے۔