ٹریول ایجنٹس انتخابات کے لئے کاغذات جمع کرانیکا مرحلہ مکمل
لاہور (ڈویلپمنٹ سیل) ٹریول ایجنٹس ایسوسی ایشن آف پاکستان(ٹیپ) کے14ستمبر کو ہونے والے انتخابات کے لئے کاغذات جمع کرانے کا مرحلہ مکمل ساؤتھ زون(کراچی) کی آٹھ کارپوریٹ کلاس، چار ایسوسی ایٹس کلاس کے ایگزیکٹو ممبران بلامقابلہ کامیاب نارتھ زون (پنجاب کے پی کے) کی آٹھ کارپوریٹ کلاس کی نشستوں کے لئے 9امیدواروں نے کاغذات جمع کرائے ہیں۔ چار ایسوسی ایٹس کلاس کی نشستوں کے لئے پانچ امیدواروں نے کاغذات جمع کرائے۔ ایک ایک امیدوار کی طرف سے کاغذات کی واپسی کی صورت میں ساؤتھ زون کی طرح نارتھ زون کے بھی تمام امیدواروں کے بلامقابلہ کامیاب ہونے کا امکان ہے۔ کراچی والوں نے گزشتہ کئی سالوں کی بلامقابلہ منتخب ہونے کی روایت برقرار رکھی ہے۔ پہلی دفعہ نارتھ زون میں بھی ٹریول ٹریڈ میں اتحاد دیکھنے کو ملا ہے۔
، مزید مشاورت جاری ہے۔