مینگورہ شہر کے لئے ترتیب کردہ ماسٹر پلان پر عملدرآمد کو یقینی بنا یا جارہاہے: فضل حکیم خان
پشاور(سٹاف رپورٹر)خیبرپختونخوا کے وزیر لائیوسٹاک، فشریز وکوآپریٹو فضل حکیم خان یوسفزئی نے کہا ہے کہ مینگورہ شہر کے لئے ترتیب کردہ ماسٹرپلان پرعملدرآمد کویقینی بنایاجارہاہے، گذشتہ حکومت میں تجربہ کار ماہرین نے مینگورہ شہر میں ٹریفک کادباؤ کم کرنے کے لئے گاڑیوں کے اعدادوشمار کے تحت پلان ترتیب دیا، ماہرین کے سروے کے مطابق مینگورہ شہرکے لئے پلان ترتیب دیاگیا اب اس پلان پرعملدرآمد کویقینی بنانے کے لئے متعلقہ حکام کو ہدایات کردی گئی ہیں۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے اپنے حجرے میں مختلف وفود سے گفتگوکرتے ہوئے کیا، اس موقع پر عوام نے اُنہیں درپیش مسائل سے بھی آگاہ کیا، جس پر صوبائی وزیر نے مسائل کے حل کی یقین دہانی کرائی۔ فضل حکیم خان یوسفزئی نے کہا کہ علاقے کی تعمیروترقی اور لوگوں کی مسائل کے حل پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے، انہوں نے کہا کہ مینگورہ شہر کے مسائل حل کرنے اور خصوصاً مینگورہ شہر پر ٹریفک کادباؤ کم کرنے کیلئے ہماری گذشتہ حکومت میں جوماسٹرپلان ترتیب دیاگیاتھا اس پر عملدرآمد کویقینی بنایاجارہاہے تاکہ شہرکے لوگوں کومشکلات اورٹریفک کی دباؤ سے نجات مل سکے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے گذشتہ حکومت میں تجربہ کار اورماہرین افراد پر شہر کیلئے ماسٹرپلان ترتیب دیاہے۔ جس میں گاڑیوں کی اعداد وشمار کومدنظر رکھاگیاہے اورگریوٹی سکیم کی طرح سروے کرکے شہرکے لئے جوپلان ترتیب دیاگیااس پر عملدرآمد کویقینی بنایاجارہاہے اوراس حوالے سے متعلقہ حکام کوباقاعدہ احکامات بھی جاری کئے گئے ہیں۔