ڈیرہ،12سالہ ثاقب کی نعش کو ریسکیو 1122کی غوطہ خور ٹیم نے تلاش کر کہ لواحقین کے حوالے کر دیا

  ڈیرہ،12سالہ ثاقب کی نعش کو ریسکیو 1122کی غوطہ خور ٹیم نے تلاش کر کہ لواحقین کے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ڈیرہ اسماعیل خان(بیورو رپورٹ)دو روز قبل دریائے سندھ میں ہمت کے مقام پر ڈوبنے والے 12سالہ ثاقب ولد سلیم کی نعش کو ریسکیو 1122کی غوطہ خور ٹیم نے تلاش کر کہ لواحقین کے حوالے کر دیا۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر فصیح اللہ کے احکامات پر اور ایمرجنسی آفیسر نعمان اللہ مروت کی نگرانی میں ریسکیو1122کی واٹر ریسکیو ٹیم نے تین روز تک سکوبہ ڈائیونگ، بوٹنگ اور کونڈے کے ذریعے کامیاب سرچ آپریشن کیا۔جبکہ اسی طرح دوسرا واقعہ لاڑ شریف سے میں پیش جس میں ایک 16 سالہ لڑکی ڈوب گئی جبکہ تیسرا واقعہ کاٹھ گڑھ سیم نالہ میں ایک پندرہ سالہ لڑکی کے ڈوبنے کی اطلاع موصول ہوئی،لاڑ شریف واقعے پر ریسکیو1122 کی غوطہ خور ٹیم کی جانب سے دوسرے روز بھی سرچ آپریشن جاری رہا اس سرچ آپریشن میں سکوبہ ڈائیونگ، بوٹنگ اور کونڈے کے ذریعے سرچ بھی کی گئی تاہم اندھیرا ہونے اور ریسکیو ٹیم کی حفاظتی تدابیر کو مد نظر رکھتے ہوئے فلحال سرچ آپریشن کو  روک دیا گیا ہے۔